حیدرآباد ۔13۔جنوری(اعتماد نیوز)صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ وہ اقتدگر پر واپسی کے بعد پکوان گیس کی قیمت میں کمی کے لئے خصوصی اقدامات کرینگے۔ آج انہوں نے اپنے حلقہ اسمبلی کے ضلع چتور کے دورہ کے موقع پر کاکنوں کے اجلاس میں دوران خطاب کہا کہ وزیر اعلی این کرن
کمار ریڈی بولتے بہت ہیں اور کرتے کم ہیں۔ انہوں نے مزید کانگریس پر الزام لگایا کہ کانگریس لال صندل کا مافیا چلا رہی ہے۔ صدر تلگو دیشم نے الزام لگایا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے تلگو دیشم کو ن۱قصان پہونچانے کے لئے ہی ریاست کی تقسیم کر رہی ہے۔